اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے آرمی سکول پر حملے کی شدید مذمت، حکومت سے جوڈیشل کمیشن پر میٹنگ اور ملک بھر میں ہڑتال کا منصوبہ موخر کر دیا۔
پشاور روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
افسوسناک واقعے کے پیش نظر ہم نے جوڈیشل کمیشن پر حکومتی مذاکراتی ٹیم سے میٹنگ اور ملک گیر پہیہ جام ہڑتال موخر کر دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ باقی بات چیت پشاور پہنچ کر کروں گا۔