ڈبلن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں ایک سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ اور پی ٹی آئی آئرلینڈ کے قائدین کے علاوہ آئرش پارلیمنٹیرین سابق میئر کونسلر یونیورسٹی کے اساتذہ اور دانشوروں نے خصوصی طور پر شرکت کی اس سمینار کے مہمان خصوصی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر اور پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری تھے جب کی صدارت پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے کی سمینارکا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت وسیم بٹ نے حاصل کی نقابت کے فرائض عمار علی نے ادا کیے۔
پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اس سمینار کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ آج ہماری خوش قسمتی ہے کہ آج ہمارے درمیان قائد تحریک سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمودچوہدری موجود ہیں اور بالخصوص آج کے اس سمینار میں آئرش پارلیمنٹیرین سابق میئر اور کونسلر بھی موجود ہیں جن کے سامنے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کشمیر میں ہونے والے ظلم و بربریت کی حقیقت کو آشکار کریں گے تاکہ یہ لوگ بیرسٹر سلطان محمود کی آواز کو اقتدار کے ایوانوں تک پہنچائیں مقررین جن میں پاکستانی سفارتخانہ ڈبلن کے قائم مقام سفیرشہزاد دستگیر نوشیروانی سولیسٹر چوہدری عمران خورشید ڈنمارک سے پی ٹی آئی یورپ ویمن ونگ کی کشمیر کی چیف آرگنائزر لبنیٰ الہی فرانس سے پی ٹی آئی کشمیر یورپ کے چیف آرگنائزر زاہد ہاشمی ڈاکٹر وسیم اختر اور جان وائٹ شامل تھےقائم قام سفیر شہزاد دستگیر نوشیروانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم بیرسٹرسلطان محمود کی کشمیر کاز پر کی جانے والی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کشمیر کے مسئلے کو عالمی برادری کے سامنے پیش کر رہے ہیں بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آئرش پارلیمنٹیرین کےاور ڈائیلاگ کریں گے ساتھ کشمیر ایشو پر تبادلہ خیال کریں گے آئرش لوگوں پر کشمیر کی اصل حقیقت آشکار ہو گی جس سے کشمیر اس کو تقویت ملے گی اور دنیا کے ہر کونے تک کشمیریوں کی آواز پہنچے گی۔
جان وائٹ نے کہا کہ میں نے پاکستان کا وزٹ کیا اور مجھے وہاں جا کر بڑی خوشی ہوئی پاکستانی لوگ بہت مہمان نواز ہیں پاکستان ایک سیف ملک ہے میں نے کشمیر کبھی وزٹ کیا میں سمجھتا ہوں کہ اس مسئلے کو فوری حل ہونا چاہیے اس میں دونوں ملکوں کی بہتری ہے اس کے علاوہ دیگر مقررین نے مسئلہ کشمیر کے تاریخی پس منظر پر تفصیل سے روشنی ڈالی بیرسٹرسلطان محمود چوہدری نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے یورپ میں کشمیر ویک کا تمام کیا ہے میں نے مرکزی پروگرام اور مارچ کے لئے آئرلینڈ کا انتخاب اس لیے کیا کہ آئرلینڈ اور کشمیر کا مسئلہ ایک جیسا ہے دونوں خطے تقسیم ہے میرا آئرلینڈ سے مطالبہ ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو حل کروانے میں اپنا رول ادا کریں آئرلینڈ کے مسلے پر جس طرح امریکہ اور عالمی برادری نے اس میں کافی بہتری لائی ہے اسی طرح آئرلینڈ اور دیگر ممالک کشمیر کے مسئلے کو بھی حل کروانے کی کوشش کرے کیوں کہ اس وقت دونوں ممالک ایٹمی طاقت ہے اور جنگ کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہوتی اگر جنگ کی سی کوئی بھی صورتحال پیدا ہوئی تو تمام خطہ اس کی تباہی کی لپیٹ میں آئے گا۔
بھارت کا مظلوم اور نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں دن با دن اضافہ ہوتا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ بھی سامنے آ چکی ہے اور تمام حقائق کے باوجود عالمی برادری کی خاموشی قابل مذمت ہے اس کے بعد سوال و جواب کی ایک نشست کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں آئرش پارلیمنٹیرین اور دیگر افراد نے مسئلہ کشمیر کے متعلق کئی سوال بھی کیے جن کے جوابات بیرسٹر سلطان محمود نے بڑے تسلی بخش دیے آخر میں پیر شیراز حسین قادری کی دعا سے سمینار کا اختتام ہوا اس سمینار میں جن خاص مہمانوں نے شرکت کی ان میں کونسلر مائیکل مولولی ۔مر فیلڈ فولی چیئرمین فینا فال۔ میخائیل مرفی لا رکن ۔ سٹیفن ہونرڈ اور جان وائٹ کے علاوہ پی ٹی آئی کشمیر یورپ ویمن ونگ کی چیف آرگنائزر لبنیٰ الہی ڈنمارک سے ۔چیئر پرسن کشمیر کونسل یوکے سے شہناز صدیق ۔چیف آرگنائزر پی ٹی آئ کشمیر یورپ زاہد ہاشمی فرانس ۔چوہدری محمد عمران نائب صدر پی ٹی آئی نارتھ ویسٹ زون یوکے سے اور صدر پی ٹی آئی کشمیر مانچسٹر سے چوہدری صابر شامل تھے۔