پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کا راسکومن میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا

Meeting

Meeting

راسکومن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے قائدین و کارکنان کا ایک اہم اجلاس آئرلینڈ کے شہر راسکومن میں منعقد ہوا جس میں پارٹی کے قائدین و کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت پارٹی کے سیکرٹری فنانس حافظ نصر اقبال نے حاصل کی اجلاس میں پی ٹی آئی کشمیر آئر لینڈ کے صدر چوہدری عجائب نائب صدر چوہدری آفتاب حسین یوتھ ونگ کے صدر سردار راحیل پیرزادہ جنرل سیکرٹری محمد اسامہ را ٹھور ۔ہارون ساہی ۔احمد سکھیرا ۔چوہدری عابد حسین ۔امتیاز حسین بٹ چوہدری ساجد حسین ۔خالدمحمود مغل لمرک سٹی سے راجہ خرم اقبال کے علاوہ پارٹی کے کئی دیگر کارکنان نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

جبکہ اس اجلاس کی صدارت پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر پیر شیراز حسین قادری نے کی پارٹی کے صدر چوہدری عجائب نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اجلاس کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اجلاس میں طویل باہمی غوروخوض اور مشاورت سے جن تین نکات پر گفتگو کی گئی ان میں فوت زدگان کی تدفین یا ان کی میت کو اپنے ملک میں منتقل کرنا مظلوم اور بے گناہ کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی اور تحریک آزادی کشمیر کو ہر پلیٹ فارم اٹھانے اور ممبر سازی کی مہم کو تیز کرنا شرکائے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری عجائب ۔سردار راحیل پیرزادہ اور راجہ خرم اقبال نے کہا کہ اس سلسلے میں جلد ہی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو تمام کشمیری کمیونٹی اور دیگر افراد جو کشمیر کاز پر آواز بلند کرنا چاہتے ہیں ان سے رابطہ کر کے ممبر سازی کرے اور کشمیر ایشو پر ملک بھر میں سمینارز اور کانفرنسز کا انعقاد کر کے ہر خاص و عام تک کشمیر کاز کو اجاگر کیا جائے گا۔

اجلاس سے پیر شیراز حسین قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں سب سے پہلے اس اجلاس کے منتظمین اور پھر اتنے مختصر وقت پر اجلاس کی کال پر آپ سب احباب کا ملک بھر سے یہاں جمع ہونا قابل تعریف ہے جس پر میں آپ سب کو صمیم قلب سے مبارکباد پیش کرتا ہوں ہم قائد تحریک آزادی کشمیر اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت اور ان کی ہدایات پر تحریک آزادی کشمیر کے لئے اپنی کوششوں کو مزید تیز تر کریں گیں بیرسٹرسلطان محمود چوہدری کا پیغام ہے کہ کشمیر میں انڈیا کے ظلم و بربریت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے جس سے مظلوم اور بے گناہ عورتوں بچوں اور نوجوانوں کو بڑی بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے پوری دنیا میں جہاں جہاں کشمیری کمیونٹی ہے وہ اس ظلم و بربریت پر اپنی آواز بلند کرے تاکہ جلد مظلوم کشمیری عوام کو اس ظلم سے نجات ملے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نہتے بے گناہ اور مظلوم کشمیریوں کی آواز کو دنیا بھر میں بلند کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں اس پر ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں پیر شیراز حسین قادری کی خصوصی دعا کے ساتھ اس اجلاس کا اختتام ہوا۔