ڈبلن آئرلینڈ (پریس ریلیز) پاکستان میں 2018 کے جنرل الیکشن میں تحریک انصاف نے تاریخی کامیابی حاصل کی اس پر دنیا بھر میں پی ٹی آئی کی تنظیمات بالخصوص اور دیگر تنظیمات کے علاوہ تارکین وطن خوشی کے جشن منا رہے ہیں اس سلسلے میں ڈبلن کے مقامی ریسٹورانٹ میں پی ٹی آئی کشمیر نے بھی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے تمام عہدیداران کارکنان کے علاوہ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے قائدین نے خصوصی طور پر شرکت کی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے سیکرٹری فنانس حافظ نصراقبال حاصل کی جبکہ اس تقریب کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر اور دربار عالیہ عبدو پور شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر شیراز حسین قادری تھے اس تقریب کے میزبان اور صدر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ چوہدری عجائب نے تمام معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے 22 سال کی طویل جدوجہد کے بعد عمران خان اور تحریک انصاف کو کامیابی عطا کی ہے۔
اب انشاءاللہ اس کامیابی کے اثرات کشمیر تک پہنچے گیں اور عمران خاں کی اول ترجیحات میں اور بہتر حکمت عملی سے مظلوم کشمیری عوام کو ان کے حقوق ملیں گے پیر شیراز حسین قادری نے شرکائے تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ پاک نے ستر سال کے بعد ہمیں ایک ایسا لیڈر عطا کیا ہے جسے اپنا کوئی لالچ نہیں پاکستانی عوام نے عمران خان کو جو ذمہ داریاں دی ہے وہ ان ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے اس خطے کی حالت بدل دے گیں ہر غریب اور امیر کو ان کے حقوق ملے گیں کرپٹ عناصر کا خاتمہ ہوگا اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو گا ہم تمام کشمیری کمیونٹی سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت اور ان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے تمام قائدین و کارکنان کو متحرک اور کشمیر کے پیغام کو مزید تیز تر کریں گے اور ممبر سازی کے لیے مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائے گی انہوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اور بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں کشمیر کی آزادی انشاءاللہ بہت جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گی۔
جبکہ تحریک منہاج القرآن آئر لینڈ کے صدر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں پی ٹی آئی کی تاریخی کامیابی پر ہم عمران خان اور تمام پی ٹی آئی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ہدایت پر 2018 کے الیکشن میں مکمل حمایت کی اور ائندہ بھی پی ٹی آئی کی تنظیمات جو بیرون ملک ہیں ان کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کرتے ہیں مسئلہ کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ایمانی فریضہ ہے اس پر ہم پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے ساتھ پورا تعاون کریں گے بلکہ اس کو اپنی تحریک کا حصہ سمجھتے ہوئے آپ کے ساتھ شانہ بشانہ چلے گئے اس تقریب میں جن احباب نے شرکت کی ان میں چوہدری عجایب ۔سردار رحیل پیرزادہ ۔چوہدری آفتاب حسین ۔حافظ نصر اقبال ۔محفوظ احمد ۔محمد یاسر ۔چوہدری مظہر پی ٹی آئی آئرلینڈ کے انفارمیشن سیکرٹری سید قاسم شاہ منہاج القرآن سے وسیم بٹ ۔سید ذیشان شاہ ۔محمد یوسف ۔محمد سیف اللہ شیخ اور دیگر حباب شامل تھے آخر میں پیر شیراز حسین قادری نے خصوصی دعا کروائی اور شرکائے تقریب کی کبابش ریسٹورانٹ کے بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔