راسکومن آئرلینڈ (فرخ وسیم بٹ) پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کا پہلا یوتھ کنونشن آئرلینڈ کے شہر راسکومن میں منعقد ہوا جس میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے تمام قائدین و کارکنان مقامی پولیس کی اہم شخصیات کے علاوہ ملک بھر سے دیگر تنظیمات کے عہدیداران اور مقامی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی اس کنونشن کے مہمان خصوصی پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ کے چیف آرگنائزر اور دربار عالیہ عبدو پور شریف آزاد کشمیر کے سجادہ نشین پیر شیراز حسین قادری تھے جبکہ صدارت پی ٹی آئی کشمیر آئی لینڈ کے صدر چوہدری عجایب نے کی نظامت کے فرائض محمد اسامہ راٹھور نے ادا کیے کنونشن کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا گیا جس کی سعادت حافظ نصر اقبال نے حاصل کی۔
پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یوتھ ونگ کے جنرل سیکرٹری محمد اسامہ راٹھور نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے اس کنونشن کے اغراض و مقاصد بیان کیے کشمیر میں کی جانے والی ظلم و بربریت پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی پیر شیراز حسین قادری اور چوہدری عجائب نے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یوتھ ونگ کو اس کنونشن کے انعقاد پر مبارک باد دی اور سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر بیرسٹرسلطان محمود چودھری کا کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اس وقت کشمیر کی صورتحال نہایت تشویشناک ہے انڈین فورسز مظلوم اور بے گناہ عورتوں بچوں کو بڑی بے دردی سے قتل کر رہی ہیں چوہدری عجا ئب نے کہا کہ اس وقت آزاد کشمیر سے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری واحد شخصیت ہیں جو مظلوم اور بے گناہ کشمیریوں کی آواز کو دنیا کے ہر پلیٹ فارم سے بلند کررہے ہیں دیگر مقررین میں راحیل سردار پیرزادہ ۔ہارون ساہی ۔راجہ خرم شہزاد ۔ساجد حسین ۔احمد سکھیرا حور وسیم بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مودی سے گٹھ جوڑ نے تحریک آزادی کشمیر کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے نوازشریف نے مظلوم کشمیری عوام کے خون کا سودا کیا ہے کشمیریوں کی ہمیشہ سے کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان مضبوط اور مستحکم ہو کیونکہ ایک مضبوط و مستحکم پاکستان ہی کشمیر کی آزادی کا ضامن ہے۔
ہم قائد تحریک آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی قیادت میں تحریک انصاف عمران خان اور بیرسٹرسلطان محمود چودھری کو کامیاب کرکے نئے پاکستان کی بنیاد رکھیں گیں آخر میں پی ٹی آئی کشمیر آئرلینڈ یوتھ ونگ کے صدر راحیل پیرزادہ دیگر عہدیداران پیر شیراز حسین قادری اور چوہدری عجائب نے تمام معزز مہمانوں اور شرکاء کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اس کنونشن کے انتظام و انصرام میں جن احباب کا خاص تعاون رہا ان میں چوہدری عابد حسین ۔ہارون ساہی ۔امتیاز حسین بٹ ۔چوہدری ساجد حسین ۔محمد اسامہ راٹھور ۔حافظ نصر اقبال ۔خالد محمود مغل ۔چوہدری آفتاب حسین اور دیگر احباب شامل تھے آخر میں پیر شیراز حسین قادری کی خصوصی دعا کے ساتھ اس کنونشن کا اختتام ہوا اور تمام شرکا کی بہترین پاکستانی کھانوں سے تواضع کی گئی۔