پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کی قیادت نے خیبر پختونخوا میں پارٹی قیادت اور حکومتی بڑوں کو پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی سے استعفے لینے کے بارے میں اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی ہے جسکے تحت پی ٹی آئی کے ارکان کی ذہن سازی کے بعدان سے استعفے حاصل کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ پختونخوا میں تحریک انصاف کے ارکان کو تو تاحال باقاعدہ طور پر اپنے استعفے پارٹی قیادت یا وزیر اعلیٰ کے حوالے کرنیکی کوئی ہدایت نہیں کی گئی تاہم پارٹی قیادت اور حکومتی بڑوں کو یہ ہدایات ضروردی گئی ہیں۔
کہ وہ اپنے ارکان کو ذہنی طور پر تیار کرلیں جسکے بعد ان سے استعفے لے لیں تا کہ اگر اسمبلی کو تحلیل کرنے کے حوالے سے پارٹی کے اندر سے مخالفت کاسامنا ہو تو اس صورت میں مذکورہ استعفوں کواستعمال کیاجاسکے۔