پشاور (جیوڈیسک) تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے نائب صدر سمیت 3 عہدیدار برطرف کر دیے گئے ان کی رکنیت بھی معطل کر دی گئی ہے۔
پی ٹی آئی کے میڈیا سیل کے مطابق پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر پاکستان تحریک انصاف کے نائب صدر ڈاکٹر ندیم عالم سمیت تین عہدیداروں کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، مقررہ وقت پر شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر انہیں عہدوں سے برطرف کردیا گیا اور رکنیت بھی معطل کر دی۔