تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہو گئی ہے، میاں عرفان

PTI

PTI

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی قیادت پارلیمنٹ کے ذریعے مسائل حل کرنے کی بجائے اپنے ذاتی ایجنڈے کیلئے سڑکوں پر احتجاج کر رہی ہے، تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ناکام ہوگئی ہے۔

عمران خان کو یوم آزادی کو یوم احتجاج میں بدل کر قوم کو تقسیم نہیں کرنا چاہیے، ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کیلئے پہلے ہی ایک کمیٹی قائم کر دی ہے اور پی ٹی آئی کا ایک نمائندہ بھی اس کا رکن ہے۔ اس کے باوجود تحریک انصاف جمہوری حکومت کیخلاف کیوں لانگ مارچ کرنا چاہتی ہے۔ قوم وزیرستان سمیت مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ لڑ رہی ہے لیکن اقتدار کے بھوکے کچھ سیاستداری منتخب حکومت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔