پی ٹی آئی نے لاہور میں جلسے کیلئے انتظامیہ کو درخواست دیدی

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کی طرف سے سمن آباد میں جلسے کی درخواست رکن پنجاب اسمبلی میاں اسلم اقبال نے دی۔

درخواست کے مطابق عمران خان 4 اکتوبر کو سمن آباد ڈونگی گراؤنڈ میں جلسہ کریں گے۔ انتظامیہ جلسے کی اجازت دے کر ضروری اقدامات کرے۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ این اے 122 کے تمام ووٹرز سچ اور انصاف کا ساتھ دینے کے لیے جلسے میں شرکت کریں۔