پی ٹی آئی لاہورکے کاکنان کی سانحہ پشاور پر مسیحی برادری سے اظہار یکجہتی
Posted on September 24, 2013 By Geo Urdu لاہور
لاہور : پاکستان تحریک انصاف کی سینئررہنما فضہ ذیشان کی قیادت میں پشاور میں گر جا گھر میں دہشت گر دوں کی جانب سے خود کش حملے کے خلاف اور مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے بحر یہ ٹاون سے لیکر ٹھوکر نیاز بیگ تک ریلی نکالی گئی اور شمعیں روشن کی گئیں اور واقعہ میں جو قیمتی جانیں گئیں ہیں اور زخمیوں کے لئے خصوصی دُعا کا اہتمام بھی کیا گیا۔
اس مو قعہ پر پاکستان تحر یک انصاف کے سینئر رہنماملک کرامت علی کھو کھر ،ملک ظہیر عباس کھو کھر، خالد محمود گجر ،فائزہ خان ،ہمنہ وقاص ،کرن سیف ،سمیت نوجوانوں اور خواتین سمیت بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق گذ شتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فضہ ذیشان کی قیادت میں بحر یہ ٹاون مراکہ سے لیکر مین ملتان روڈ ٹھو کر نیاز بیگ تک مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی جس میں تحر یک انصاف کے سینئر رہنمائوں نے شر کت کی ٹھوکر نیاز بیگ چوک میں ریلی کے شر کاء سے اپنے خطاب میں فضہ ذیشان نے کہا کہ پاکستان تحر یک انصاف پشاور گر جا گھر میں دہشت گر دوں کی جانب سے خود حملہ میں قیمتی جانیں جانے پر اپنے بھائی ،بہنوں کے غم میں برابر کے شر یک ہیں انہوں نے کہا کہ دُنیا کا کوئی بھی مذاہب عورتوں اور بچوں پر اس طرح ظلم کر نے کی اجازت نہیں دیتا بلکہ جو مسلمان کے بھیس میں دہشت گر دی کر رہے ہیں۔
اُن کو معلوم ہو نا چاہیے کہ اسلام میں دوران جنگ یا جہاد عورتوں اور بچوں پر تشد د کر نے سے بھی منع فر مایا گیا ہے مگر یہ دہشت گر د مسلمان نہیں ہے بلکہ ان کا کوئی بھی دین نہیں ہے کوئی بھی مذاہب اس طرح کر نے کی اجازت نہیں دیتا انہوں نے کہا کہ اس طرح کر نے والوں کو غبرت کا نشان بنا دینا چاہیے ان کا کہنا تھا کہ مسیحی برادری کے ساتھ ہیں اور اُ ن کی دُکھ کی گھڑ ی میں ساتھ نہیں چھوڑینگے ریلی کے شر کاء نے مسیحی برادری کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شمعیں بھی روشن کی اور واقعہ میں اس دُنیا سے جانے والوں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے خصوصی دُعا بھی کروائی گئی۔