پی ٹی آئی کے رائیونڈ مارچ پر لیگی قیادت نے سر جوڑ لیے

PML

PML

لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رائے ونڈ مارچ بارے حکمت عملی بنانے کے لئے لیگی رہنماؤں نے سر جوڑ لئے ۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف میں اہم ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے دونوں رہنماؤں میں ملاقات لاہور میں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر خواجہ آصف میں اس امر پر اتفاق پایا گیا کہ رائے ونڈ مارچ کو پر امن اور محدود رکھنے کے لئے بہتر حکمت عملی بنائی جائے اور احتجاج کے موقع پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی کو ہرسطح پر روکا جائے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات میں چیچہ وطنی میں ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن کی جیت پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا کہ یہ عوام کا مسلم لیگ ن پر اعتماد کا مظہر ہے ، ملاقات میں بجلی کے جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کا بھی جائزہ لیا گیا اور خواجہ آصف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ انتخابات تک بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے لئے بجلی کے منصوبوں کو مکمل کر لیں گے۔