تحریک انصاف لاہور کی صدر نیلم اشرف اور مسود احمد بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و واقع کی مذمت
Posted on February 1, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: تحریک انصاف کے رہنمائوں کی طرف سے تحریک انصاف لاہور کی صدر نیلم اشرف اور مسود احمد بھٹی کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت و واقع کی مذمت،ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ،تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف سعودی عرب کے سینئر رہنمائوں اور ضلع قصور کے سینئر نائب صدر حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے لاہور ماڈل ٹاون تحریک انصاف کی جوائینٹ سیکرٹری شہزادی اورنگ زیب اور طاہرہ نعیم کے ہمراہ پاکستان تحریک انصاف لاہورکی صدر نیلم اشرف اور مسود احمد بھٹی کے گھر جا کر دونوں کے ورثہ سے اظہار تعزیتی کی اور اپنے بیان میں کہا کہ مسعود احمد بھٹی ضلع قصور کا قد آور سیاستدان تھا۔
پنجاب پولیس کی طرف سے دن دہاڑے پانچ افراد کے قاتلوں کو تا حال گرفتار نہ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت سنجیدہ ہی نہیں تحریک انصاف کے رہنماوں کے قاتلوں کو پکڑنے کیلئے جوکہ انتہائی شرمناک بات ہے۔حاجی سیف اللہ طاہر مغل نے مزید کہا کہ پولیس ملزمان کی فوری گرفتاری کو یقینی بنائے کیونکہ عوام کا تحفظ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمینداری ہے، حکومت عوام کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے ملکی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔
حکومتی ادارے بھی حکومتی نا اہلی کی وجہ سے سست روی کا شکارہیں مزید ورثہ سے گفتگو کرتے ہو کہا کہ پاکستان تحریک انصاف شہدا کے خاندانوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے،دہشت گردی کے واقعات کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com