لالہ موسیٰ: نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں پی ٹی آئی لالہ موسیٰ حلقہ پی پی 112 کے کارکنوں کی اسلام آباد دھرنے میں شرکت۔ اسلام آباد دھرنے میں لالہ موسیٰ کے کارکنوں کا قافلہ نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ کی قیادت میں انصاف مرکز لالہ موسیٰ سے روانہ ہوا قافلے میں نائب صدر تحصیل کھاریاں سید حسن رضا گیلانی، طاہر رفیق بٹ آف شاہ سر مست،ملک جاوید اختر ایڈووکیٹ کو ٹلہ قاسم خان، محمد رفیق بھٹی سابق امیدوار وائس چیئر مین یو سی علی چک،سید علی رضا شاہ بدھو کالس ، مرزا محمد شفیق،سید گل حسن شاہ، امجد نوید شیخ ،محمد اشرف بھٹی، شہروز حسن شیری،عثمان علی شیخ، عاطف بٹ، اعجاز احمد،محمد شہباز، حمزہ نوشاد شیخ ، سفیان علی شیخ ، ع دنان شیخ ، اقبال کالس، ملک عاطف، افضال احمد،امجد خاںاور دیگرکارکنوں کی کثیر تعداد تھی۔
اس موقع پر نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے کہا کہ قیادت کی ہدایت پر سرگودھا جلسہ میں شرکت کی بجائے اسلام آباد دھرنا میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہے ہیں۔