لالہ موسیٰ: پی ٹی آئی لالہ موسیٰ نے جی ٹی روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگا لیا۔24اکتوبر کوجلسہ گجرات کیلئے لالہ موسیٰ سے گاڑیوں کے کارواں اسی کیمپ سے روانہ ہونگے۔
اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے انصاف مرکز لالہ موسیٰ کے انچارج غلام عباس بھٹہ نے کہاکہ گجرات جلسہ کی تشہیر اور تیاری کے سلسلہ میں جی ٹی روڈ پر کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
جہاں سے جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی بندو بست ہوگا 24 اکتوبر کو جمعہ کی نماز کے بعد 02:30بجے لالہ موسیٰ کا کارواں ضلعی راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے عہدیدران کی قیادت میں گجرات اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گا۔