لالہ موسیٰ (جی پی آئی) پی ٹی آئی لالہ موسیٰ نے جی ٹی روڈ پر استقبالیہ کیمپ لگا لیا۔24اکتوبر کو جلسہ گجرات کیلئے لالہ موسیٰ سے گاڑیوں کے کارواں اسی کیمپ سے روانہ ہونگے۔اس سلسلہ میں تفصیلات بتاتے ہوئے انصاف مرکز لالہ موسیٰ کے انچارج غلام عباس بھٹہ نے کہاکہ گجرات جلسہ کی تشہیر اور تیاری کے سلسلہ میں جی ٹی روڈ پر کیمپ قائم کیا گیا ہے۔
جہاں سے جلسہ میں شرکت کرنے کیلئے ٹرانسپورٹ کا بھی بندو بست ہوگا 24اکتوبر کو جمعہ کی نماز کے بعد 02:30بجے لالہ موسیٰ کا کارواں ضلعی راہنما نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ اور پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے عہدیدران کی قیادت میں گجرات اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گا۔