پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے نظریاتی کارکنان آزادی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے

Lala Musa

Lala Musa

لالہ موسیٰ: پی ٹی آئی لالہ موسیٰ کے نظریاتی کارکنان آزادی دھرنے میں بھرپور شرکت کریں گے، عمرن خان نے اسلام آباد میں پر امن احتجاج کر کے نئی تاریخ رقم کی ہے۔

ڈی چوک اسلام آباد میں آج تحریک انصاف ضلع گجرات کے نظریاتی کارکنان اپنے ضلع کی نمائندگی کرتے ہوئے جوش و خروش سے آزادی دھرنا میں شامل ہوں گے،ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے سینئر راہنما ممبر صوبائی کونسل پنجاب نوازش علی شیخ ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ آزادی دھرنا میں شرکت کیلئے آج ضلع گجرات کے کارکنوں کو اپنی نمائندگی کا موقع دیا گیا ہے ضلع بھر کی طرح لالہ موسیٰ سے بھی پی ٹی آئی کی نظریاتی ٹیم ڈی چوک آزادی دھرنا میں شرکت کرے گی۔

انہوں کہاکہ عمران خان کی قیادت میںانصاف کے حصول تک اپنی جدو جہد جاری رکھیں گے، قوم نے موجودہ حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کیلئے عمران خان کا ساتھ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے،انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو اندھیرے میں رکھا ہوا تھا اور عمران خان نے ڈی چوک میں احتجاج کر کے حکمرانوں کی کرپشن کو بے نقاب کر دیا ہے۔اس موقع پر انکے ہمراہ نائب صدر تحصیل کھاریاں سید حسن رضا شاہ گیلانی آف کلیوال سیداں،انفارمیشن سیکرٹری غلام عباس بھٹہ اور دیگر بھی موجود تھے۔