لاڑکانہ (جیوڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کو 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کو لاڑکانہ میں 21 نومبر کے جلسے کے لیے اجازت نامہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت تحریک انصاف کے رہنما شفقت انڑ کی رہائش گاہ کےقریب جلسہ منعقد کیا جائے گا۔
جبکہ ڈی سی او لاڑکانہ کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا جلسہ لاڑکانہ سے 12 کلو میٹر دور تحصیل باکرانی کے گاؤں علی آباد میں ہوگا جس کے لیے انتظامیہ کی جانب سے این او سی جاری کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے الزام عائد کیا تھا کہ پیپلز پارٹی لاڑکانہ میں تحریک انصاف کے جلسے کو ناکام بنانے کے لیے حربے استعمال کررہی ہے اور ہمیں جلسے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔