تحریک انصاف کا لاڑکانہ میں 21 نومبرکا جلسہ سندھ کے غریب عوام کے لئے تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگا:احسان شاہ شیرازی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہا ہے کہ 21 نومبر کو تحریک انصاف کے زیر اہتمام لاڑکانہ میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں سندھ کے عوام میں شیدید جوش و خروش پایا جاتا ہے لاڑکانہ کا تاریخی جلسہ عام سندھ کے غریب عوام کو پیپلز پارٹی کے ظلم و ستم سے نجات اور تازہ ہوا کا جھونکا ثابت ہوگایہ بات انہوں نے لاڑکانہ کے تاریخی جلسہ عام کے سلسلے میں عوامی رابطہ مہم کے حوالے سے اندرون سندھ کے مختلف اضلا ع کے دورے سے واپسی پر اپنی رہائش گاہ شیرازی ہائو س میں گفتگو کرتے ہوئے کہی احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان میں نیا جذبہ بیدار ہوچکا وہ ملک سے کرپشن ،لوٹ مار اور عوام پر حکمرانوں کے مظالم کا خاتمہ کرکے عمران خان کی قیادت میں ایک نیا پاکستان بنا نے کے لئے میدان عمل میں نکل چکے ہیں ،تبدیلی کی جو لہر بیدار ہوچکی ہے اسے روکنا کسی کے بس کی بات نہیں تحریک انصاف کے کارکنان جھوٹے مقدمات اور جیل سے نہیں ڈرتے عوام کے حقوق کے لئے اگرجنگ لڑنا جرم ہے

جرم تحریک انصاف کے کارکنان بار بار کرتے رہیں گے تحریک انصاف کے رہنماء احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ سندھ کے عوام جاگ چکے ہیں اب وہ بھٹو کے نا م پر پیپلز پارٹی کی لوٹ مار اور کرپشن کو زیادہ دیر تک برداشت نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ سندھ کے عوام غذائی قلت اور صحت بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے وجہ سے مرر رہے ہیں اور اندورن سندھ سے منتخب عوامی نمائندے کراچی میں بیٹھ کر لوٹ مار اور کرپشن سے اپنی جیبیں بھر رہے ہیں احسان شاہ شیرازی نے کہاکہ لاڑکانہ کا تاریخی عوامی جلسہ عام یہ ثابت کردے گا کہ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی کو ہمیشہ ہمیشہ کے مسترد اور قائد تحریک انصاف عمران خان کی قیادت متحد ہوچکے ہیں۔