لاہور (جیوڈیسک) رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ آئین آرمی چیف کی تقرری کے متعلق کچھ نہیں کہتا یہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت آتا ہے ، قطری شہزادے کا خط ردی کا ٹکڑا ہے جب تک وہ خود آکر عدالت میں حلف نہ اٹھا لیں ، کہتے ہیں پی ٹی آئی کی قیادت نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ، پی ٹی آئی مشورہ مانگے گی تو ضرور دوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت آرمی چیف کی تقرری کا اختیار وزیر اعظم کو ہے ۔ پانامہ لیکس پر بات کرتے ہوئے اعتزاز نے کہا کہ شریف برادران کاغذ بناتے جا رہے ہیں ، قطری شہزادہ کہتا ہے کہ میاں شریف نے سٹیل مل تو لگائی نہیں ، اب نواز شریف کے پاس کوئی راہ فرار نہیں۔
ان کے باغوں میں درختوں کے پتوں کی طرح پیسے تو نہیں اگتے رہے ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ حامد خان پی ٹی آئی کے ایک اچھے وکیل ہیں تاہم کیس پر تحریک انصاف رابطہ کرے گی تو وہ اچھا مشورہ دیں گے۔