لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ولید اقبال نے چوہدری سرور کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔ جس میں ان کی جانب سے پی ٹی آئی پنجاب کے آرگنائزر چوہدری سرور پر خلا ف ضابطہ رکنیت سازی کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
پی ٹی آئی کے الیکشن کمشنر نے چوہدری سرور اور عمر سرفراز چیمہ کو طلب کر کے موقف سنا اور فیصلہ سناتے ہوئے چوہدری سرور کو پارٹی رکنیت سازی سے روک دیا۔
الیکشن کمشنر کا کہنا تھا پارٹی کی رکنیت سازی کا فیصلہ الیکشن کمیشن کے کا اختیار ہے۔