راجن پور (نامہ نگار) پی ٹی آئی رہنما رائو محمد حاکم کو چئیرمین دیکھنا چاہتے ہیں انکی عوام دوستی اور شہر ِ فرید کے مسائل پر مخلص ہونا انکی محبت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ان خیالات کا اظہار رائو محمد امیر انٹر نیشنل پاکستان ہیومن ریسورس کے ضلعی عہدے دار نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ کوٹ مٹھن میں حقیقی معنوں میں اب رائو محمد حاکم جیسا سچا اور بے باک لیڈر کوئی نہیں جو عوام کے مسائل اور شہر ِ فرید کے دلوں میں راج کرنے والا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو سرائیکی قوم پرست جماعت ایس کیو آئی نے بھی اپنا نامزد چئیرمین تسلیم کر لیا ہے ۔رائو حاکم ایک غیر متناضع لیڈر ہے جس پر ہر قوم اعتماد کرتی ہے اس لئے راجپوت قوم بھی ان پر فخر کرتی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔