تحریک انصاف کا رہنمائوں کی گرفتاریاں چیلنج کرنے کا فیصلہ

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) عمران خان کا اسلام آباد بند کرنے کا اعلان ، تحریک انصاف نے رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاریاں اور نظربندیاں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پی ٹی آئی کے رہنمائوں کی ممکنہ گرفتاریوں اور نظربندیوں کے حوالے سے بنی گالہ اسلام آباد میں لیگل ٹیم سے مشاورت کی اور 30 اکتوبر سے قبل رہنمائوں کی نظر بندیوں اور گرفتاریوں سے متعلق مشاورت کی۔

لیگل ٹیم کی قیادت رہنما گوہر نواز سندھو نے کی ۔ باہمی مشاورت کے نتیجہ میں تحریک انصاف نے رہنماوں کی ممکنہ گرفتاریاں اور نظربندیاں کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔