لاہور (جیوڈیسک) وزیر اعلی شہباز شریف نے پی ٹی آئی کے رہنماوں کی گرفتاریوں کا نوٹس لے لیا، شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ گرفتار رہنماوں کو فوری رہا کیا جائے۔ دوسری جانب ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہمال روڈ پر دفعہ 144 کا نفاذ ہے۔
احتجاج نہیں کیا جاسکتا، اگر کسی کو انتخابات میں دھاندلی کی شکایت ہے توعدالت سے رجوع کرے، مال روڈ پرجلوس یا احتجاج کی بھی اجازت نہیں، مال روڈ پر احتجاج کے باعث ٹریفک کے مسائل بھی پیدا ہوتے ہیں۔