اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ناصر خٹک کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت کی جانب سے لانگ مارچ اور دھرنوں پر ممبران کو اندھیرے میں رکھا گیا۔ قومی اسمبلی کی رکنیت سے مستعفی ہونے سے انکار پر ناصر خٹک کو تحریک انصاف سے سے نکال دیا گیا تھا۔
جس کا جواب دیتے ہوئے ناصر خٹک کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے لانگ مارچ اور دھرنوں کے حوالے سے انہیں لاعلم رکھا۔ تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل جہانگیر ترین کے نام اپنے تحریری بیان میں ناصر خٹک نے کہا۔
کہ پارٹی قیادت کی جانب سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز کو ہمیشہ نظر انداز کیا گیا اور پارٹی کی کور کمیٹی میں بھی کے پی کے کا کوئی رکن شامل نہیں ہے۔ ناصر خٹک نے کہا کہ اگر انہیں دیا گیا شوکاز نوٹس واپس نہ لیا گیا اور یک طرفہ کارروائی کی گئی تو وہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتے ہیں۔