پشاور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی انجینئر حامد الحق کا کہنا ہے کہ اگرچہ پارٹی قیادت نے باضابطہ طور پر ان سے استعفے نہیں مانگے۔
تاہم خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے 21 ممبران قومی اسمبلی ذہنی طور پر استعفے پیش کرنے کے لئے تیار ہیں۔ پشاور میں انجینئر حامد الحق کا کہنا تھا کہ چار اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آزادی مارچ کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ پارٹی قیادت نے ان سے استعفے نہیں مانگے تاہم اجلاس میں استعفے طلب کرنے کا فیصلہ ہوتا ہے تو خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے 17 مرد اور 4 خواتین ارکان اپنے استعفے پارٹی قیادت کو پیش کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آزادی مارچ میں دس لاکھ افراد کی شرکت متوقع ہے۔