پی ٹی آئی کا لوڈ شیڈنگ کیخلاف کیمپ ، شہباز کو شرکت کی دعوت

PTI

PTI

لاہور (جیوڈیسک) مہنگائی اور بے روز گاری کیخلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دیا ہے اور وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو بھی شر کت کی دعوت دی ہے۔

کیمپ میں اراکین پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل ، ڈاکٹر نوشین حامد ، ڈاکٹر مراد راس ،علی دریشک ، راجہ راشد حفیظ ، محمد آصف اور کارکنوں کی کثیر تعداد نے شر کت کی ، میڈیا سے گفتگو اور شر کاء سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمو دالر شید نے کہا کہ شہباز شریف پیپلزپارٹی کے دور حکو مت میں مینار پا کستان پر بجلی کی لوڈ شیڈ نگ کیخلاف احتجاجی کیمپ لگاتے رہے۔

مگر وہ آج خاموش ہیں اور ہم انکو دعوت دیتے ہیں کہ وہ آئیں او ر لوڈ شیڈنگ کیخلاف کیمپ میں شر یک ہوں ، انہوں نے کہا کہ حکمران کہتے ہیں کہ ہم آئندہ 4 سالوں میں 4 ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کر دینگے میں ان سے پو چھتا ہوں کہ اسی دوران جو 4 لاکھ نئے گھر بن رہے ہیں۔

انکو بجلی کہاں سے ملے گی ؟ جب تک ملک کو مسائل سے نجات نہیں ملتی ہم احتجاج کرتے رہیں گے ، دریں اثنا مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر چوہدری پر ویز الٰہی اوراپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمود الر شید میں رابطہ ہوا ہے جس کے بعد چوہدری پر ویز الٰہی نے بھی تحر یک انصاف کے احتجاجی کیمپ میں شرکت کا اعلان کیا ہے۔