لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کو لانگ مارچ کی اجازت دینے یا فری ہینڈ کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ حکومتی شخصیات نے کنفیوژن دور کر دی۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی ڈائیلا گ ہو سکتا ہے، مارچ کی اجازت دینے یا نہ دینے کا آج کے دن تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔
پنجاب کے وزیر قانون رانا مشہود نے واضح کیا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے لئے پارلیمانی کمیٹی میں تحریک انصاف کی تجاویز کا خیر مقدم کیا جائے گا۔
تحریک انصاف کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کے دروازے کھلے ہیں۔ تحریک انصاف انتخابی اصلاحات میں تبدیلی لانا چاہتی تو پارلیمنٹ کے فورم پر بات کرے تاہم کسی کو احتجاج کی آڑ میں قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔