اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریکِ انصاف کا 14 اگست کو لانگ مارچ روکنے کےلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی۔
درخواست گزار بیرسٹر ظفراللہ نے موقف اختیار کیا کہ یوم آزادی بھی عیدالفطر اور عیدالاضحی کی طرح سماجی تہوار ہے۔ عوام کاحق ہے کہ بچے اور بوڑھے سبھی یومِ آزادی عید کی طرح منائیں۔
عمران خان عوام کی اس خوشی کو خراب کرنا چاہتے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ یوم آزادی کی خوشیاں خراب کرنے کی کوششوں کو روکا جائے۔