لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف میں خواتین کو نظر انداز کرنے پر پارٹی رہنما ملائیکہ رضا نے احتجاجاً رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔
تحریک انصاف کی سینئر رہنما ملائیکہ رضا نے پارٹی کے ساتھ 7 سالہ رفاقت ختم کر دی ہے اور اپنا استعفیٰ چیئرمین عمران خان کو ارسال کر دیا۔
استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے تمام پلیٹ فارمز پر خواتین نظر انداز ہو رہی ہیں۔ پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور کارکنوں کے درمیان فاصلے پیدا ہو چکے ہیں۔