آواران (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن کی جانب سے آواران میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے کراچی سے امدادی سامان سے بھرے تین ٹرک آواران روانہ کیے گئے ہیں۔
کراچی میں پاکستان میڈیکل ایسو سی ایشن اور تحریک انصاف کی جانب سے آواران میں زلزلہ متاثرین کی امداد کے لیے امدادی سامان سے بھرے تین ٹرک روانہ کیے گئے۔امدادی سامان میں اشیا خورو نوش،کپڑے اور دیگر ضرورت کا سامان شامل ہے۔ٹرکس کی آواران روانگی کے موقع پر خاص طور پر تحریک انصاف کے رہنما لاہور سے کراچی پہنچے اور زلالہ متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کیا۔
تحریک انصاف کے رہنماں کا کہنا تھا کہ مصیبت کی اس گھڑی میں ان کی جماعت متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور نہ صرف کراچی سے بلکہ پنجاب سے بھی تحریک انصاف کی جانب سے امدادی سامان بھیجے جا رہے ہیں۔