پی ٹی آئی جلسے میں 1 منٹ کیلئے بھی ٹرپنگ نہیں ہوئی، میپکو

MEPCO

MEPCO

ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے سانحہ قاسم باغ کے دوران بجلی بند کئے جانے کے الزام پر ملتان الیکٹرک کمپنی کا موقف سامنے آگیا ہے، میپکو ترجمان کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے جلسے میں ایک منٹ کے لئے بھی ٹرپنگ نہیں ہوئی۔

میپکو ترجمان نے تحریک انصاف کے جلسے کے دوران ٹرپنگ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ 10 اکتوبر کو قاسم باغ جلسے کے لئے عیدگاہ کے 11 کے وی اے کے فیڈر سے بجلی کی فراہمی مسلسل جاری رہی اور ایک منٹ کے لئے بھی بجلی بند نہیں ہوئی۔

ترجمان کے مطابق این پی سی سی اسلام آباد، آر سی سی جام شورو اور پی ڈی سی کا میپکو کا کمپیوٹرائزڈ ریکارڈ اس کا ٹھوس ثبوت ہے۔ یہ بھی ایک الزام ہے کہ کوئی ٹرانسفارمر جلسے کے دوران بند کیا گیا۔ دراصل چلتی بجلی سے ٹرانسفارمر الگ نہیں کیا جا سکتا۔ جلسےکے دوران اور بعد میں اسٹیڈیم کی فلڈ لائٹس مسلسل روشن رہیں۔