لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے مینار پاکستان گراونڈ میں اٹھائیس ستمبر کے جلسے کیلئے ڈی سی او آفس میں درخواست جمع کرا دی۔ تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کہتے ہیں اجازت نہ ملنے پر جلسہ جاتی امراء میں ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی سی او آفس لاہور میں مینار پاکستان پر جلسے کیلئے چار درخواستیں دی گئیں۔ جو ڈی سی او لاہور، سی سی پی او، ڈی جی پی ایچ اے اور ڈی جی ریکسیو ڈبل ون ڈبل ٹو کے نام ہیں۔
درخواستیں ڈی سی او کے اسٹاف آفیسر طارق زمان کو جمع کرائی گئی ہیں، تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال کا کہنا تھا کہ اٹھائیس ستمبر کو لاہور میں تاریخی جلسہ ہوگا،اجازت نہ ملی تو جاتی امراء کا رخ کرلیں گے۔
میاں اسلم اقبال رکن پنجاب اسمبلی پی ٹی آئی نے امید ظاہر کی کہ پی ٹی آئی کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت مل جائے گی۔انتظامیہ کا کام فوول پروف سیکورٹی فراہم کرنا ہے اور اس سلسلے میں پی ٹی آئی بھرپور تعاون کرے گی۔