اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کے لیے خیبرپختونخوا سے آنیوالی سیکڑوں گاڑیوں میں سے شایدہی کسی نے ٹیکس اداکیاہو۔ ان پر تو پولیس کازور بھی نہ چلا۔ ہمارا سونامی کوکوئی ٹول پلازہ نہیں روک سکتا۔
پاکستان تحریک انصاف کے جلسے میں شرکت کیلیے خیبرپختونخوا سے آنیوالے قافلوں کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ پولیس بھی بے بس دکھائی دی۔ ٹول پلازہ پہنچنے پر تو تو میں میں ہوتی اور پھر چل سوچل۔
سونامی کاراستہ کوئی نہ روک پایا۔ موٹروے سے اترنے پرٹیکس اسی نے دیا جو کے پی کے سے آنیوالے جلوس کاحصہ نہیں۔ بس ہاتھ ہلا دیا۔ سمج ھو ٹیکس ادا ہو گیا۔
اوران صاحب نے بس وکٹری کا نشان بنا کر ساری بات ہی سمجھادی۔ ہمیں روکنے کی جگہ جگہ کوشش کی۔ نہ ہم نے پہلے ٹیکس pay کیا ہے نہ اب کریں گے۔رابطہ کرنے پر ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ ٹول ٹیکس کی معافی نہیں اوریہ ادا کرنا قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔