اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ داعش عرب تنظیم ہے، پاکستان میں اس کا کوئی وجود نہیں، تحریک انصاف کو جلسے کے لیے میری نہیں قانون کی اجازت کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ چودھری نثار نے اسلام آباد میں کہا کہ اسلام آباد میں قانون کے مطابق جلسے کی اجازت ہے۔ جلسے سے کسی اور کی آزادی میں خلل نہیں پڑنا چاہئے۔ ہر سیاسی جماعت کو قانون کے مطابق جلسہ کرنے کا حق ہے۔
تیس نومبر کے جلسے سے متعلق شرائط قانون کا حصہ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عوام کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے، ہر سیاسی جماعت کو قانون کے مطابق جلسہ کرنے کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ جو لوگ تشدد پر یقین رکھتے ہیں ان کا راستہ روکا جائے گا۔
سڑکیں بند ہونے کا سوال عمران خان سے پوچھا جائے۔ دھرنوں کی ذمہ داری تحریک انصاف پر عائد ہوتی ہے۔