اسلام آباد (جیوڈیسک) اسلام آباد میں گفتگو کرتے ہوئے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ عمران خان خود کو عزت دار سمجھتے ہیں، انہیں ذہن میں رکھنا چاہیے کہ باقی بھی عزت دار ہیں۔ گجرات جلسے میں استعمال کی گئی زبان کو بازاری کہنا بازار کی بھی توہین ہے۔ پیپلز پارٹی کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جائے۔
چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ مکہ سے مدینہ ہجرت کرنے والوں کے غلام ہیں۔ خورشید شاہ نے اپنے بیان کی وضاحت اسی روز کر دی تھی۔ ایم کیو ایم نے اسے ایشو بنا کر عوام کے جذبات کو بھڑکایا۔
پی پی رہنماء نے کہا کہ نئے صوبوں کیلئے جدوجہد الطاف حسین کا حق ہے تاہم اس کا طریقہ کار آئین میں درج ہے۔