تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں پر فیصلہ نہ کرنا غیر آئینی ہے، جاوید ہاشمی

Javed Hashmi

Javed Hashmi

ملتان (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے معطل صدر مخدوم جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ان کی جماعت کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں پر فیصلہ نہ کرنا غیر آئینی ہے جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی دوسروں کا فائدہ کر کے آئین کا نقصان نہ کریں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی جانب سے تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں پر فیصلہ نہ کرنا غیر آئینی ہے، اسپیکر دوسروں کا فائدہ کرنے کے لئے آئین کا نقصان نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی جانب سے مجھے شوکاز نوٹس موصول ہو چکا ہے اور اس میں مجھ پر کوئی الزام نہیں لگایا گیا، مجھے 14 ہزار لوگوں نے پارٹی کا صدر منتخب کیا ہے تو استعفیٰ کیوں دوں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا مہران بینک اسکینڈل میں میرے علاوہ سب سیاستدانوں کے نام ہیں، اسکینڈل میں میرا نام ہو تو سیاست چھوڑ دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد حیثیت میں ضمنی انتخاب لڑرہا ہوں اور کسی جماعت سے رابطہ نہیں کیا۔