اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفیٰ منظور نہ کرنے کی تحریری درخواست کر دی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔
این اے چھ نوشہرہ سے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی سراج محمد خان نے سپیکر سردار ایاز صادق سے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران سراج محمد خان نے سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ان کا استعفیٰ منظور نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے سراج محمد خان کی درخواست منظور کر لی ہے۔