اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کوئی بھی رکن استعفوں کی تصدیق کے لیے ذاتی طور پر اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش نہیں ہو گا اسپیکر قومی اسمبلی ہمارے تمام ارکان کو تصدیق کے لیے ایک ساتھ بلائیں تو ہم ان کے سامنے اجتماعی طور پر پیش ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت سے سیاسی انداز میں بات چیت کے لیے تیار ہیں کیونکہ ہم جمہوریت کے دشمن نہیں ہیں جبکہ حکومت خود ہی مذاکرات پر ابہام کا شکار ہے اس نے سیاسی جرگے کو کوئی اہمیت نہیں دی اور اس کی کوئی بات بھی نہیں مانی۔