کراچی (جیوڈیسک) پی ٹی آئی کے ارکان سندھ اسمبلی کا استعفے جمع کرانے کا فیصلہ ، شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کی قیادت میں استعفے اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی کے استعفے جمع کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اسلام آباد سے شاہ محمود قریشی اور عارف علوی کراچی پہنچنے کے بعد ان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے چار ارکان استعفے جمع کرائیں گے۔
سپیکر سندھ اسمبلی کی عدم موجودگی کی صورت میں استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کرائے جائیں گے۔ پی ٹی آئی کے تین ارکان سید حفیظ الدین پی ایس 93 سے ، پی ایس 112 سے خرم شیر زماں اور پی ایس 113 سے ثمر علی خان کامیاب ہوئے ہیں جبکہ ڈاکٹر سیما ضیا خواتین کی مخصوص نشست سے رکن اسمبلی ہیں۔