تحریک انصاف کے ارکان خیبر پختونخوا اسمبلی استعفے نہیں دیں گے

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

Khyber Pakhtunkhwa Assembly

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان اسمبلی استعفی نہیں دیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت برقرار رہے گی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی استعفی واپس نہیں لیں گے اور تمام ارکان اسپیکر کو استعفی کی تصدیق ایک ساتھ کرائیں گے۔