تحریک انصاف کے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست قرار

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے اپنے 31 ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں میں سے 25 درست ہیں جبکہ 6 غلط قرار پائے ہیں۔

گزشتہ جمعے کو تحریک انصاف کے ڈپٹی چیئرمین مخدوم شاہ محمود قریشی اور دیگر رہنماؤں نے 34 میں سے 31 ارکان کے استعفے اسپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں جمع کرائے تھے، جن میں 25 درست قرار دیئے گئے جبکہ 6 ارکان نے اپنے استعفوں میں اسپیکر کے بجائے تحریک انصاف کے چیئرمین کو مخاطب کیا گیا ہے۔ 3 ارکان گلزار احمد، ناصر خٹک اور مسرت احمد زئی کے استعفے موصول نہیں ہوئے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ گلزار خان نے اپنا استعفیٰ عمران خان کے حوالے کر دیا ہے تاہم ناصر خٹک اور مسرت احمد زیب سے رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے۔