تحریک انصاف کے اراکین کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کےارکان پارلیمنٹ نے مشتر کہ اجلاس میں شرکت کی۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اے این پی کے سینیٹر زاہد خان کی تقریر جاری تھی، اس دوران تحریک انصاف کے شاہ محمود قریشی، شفقت محمود، اسد عمر سمیت دیگر اراکین ایوان میں پہنچے توبعض اراکین نے شور شرابہ شروع کردیا، اس پر اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے اراکین کو چپ کراتے ہوئے کہا کہ یہ ڈی چوک نہیں، ایوان ہے، جملے بازی نہ کی جائے،ہاؤس کو آرڈر میں رکھیں۔