لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف نے استعفوں کی تصدیق کے لئے طلب کردہ ارکان کو انفرادی طور پر سپیکر پنجاب اسمبلی کے سامنے پیش ہونے سے روکدیا ہے۔
تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی نے اجلاس میں فیصلے کے بعد سپیکر رانا محمد اقبال کو خط لکھ کر کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے انتیس ارکان نے اکھٹے ہو کر اپنے استعفے پیش کیے تھے انہیں استعفوں کی تصدیق کے لئے بھی اجتماعی طور پر بلایا جائے چار چار ارکان کو بلا کر استعفوں کی تصدیق ایک سازش ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے انتیس ستمبر کو چار ارکان کو صبح گیارہ بجے استعفوں کی تصدیق کے لئے بلایا اور دو بجے تک معزر ارکان کا انتظار کرتے رہے سپیکر کا کہنا ہے کہ استعفوں کے معاملے میں رولز پر عمل کیا جائے گا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی نے تحریک انصاف کے چار مزید ارکان کو تیس ستمبر کو استعفوں کی تصدیق کے لئے اسمبلی سیکرٹریٹ طلب کر لیا ہے۔