لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے ارکان پنجاب اسمبلی نے ہر جمعرات کو چیئرنگ کراس پر دھرنے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی نے صرف ایک بار مال روڑ پر دھرنا دیا۔
اس کے بعد ارکان اسمبلی نے گرمی کے باعث گزشتہ جمعرات کو صرف پنجاب اسمبلی کی سیڑھیوں پر احتجاج کیا جبکہ اس سے قبل تحریک انصاف کی خواتین بھی مال روڑ پر دھرنا ختم کر چکی تھیں۔
تحریک انصاف کی خواتین نے صرف تین دن احتجاج کے بعد گرمی کے باعث پاناما لیکس پر احتجاج ختم کر دیا تھا۔