میں ہوتا تو پی ٹی آئی ارکان کے استعفے منظور کر چکا ہوتا، بلاول

Bilawal Bhutto

Bilawal Bhutto

کراچی (جیوڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف کے استعفوں کے حوالے سے جاری ڈیڈ لاک پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ہوتا تو تحریک انصاف کے ارکان کے استعفے منظور کر چکا ہوتا۔

انہوں نے یہ شعر بھی لکھا ہے کہ صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں، خوب پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں۔