لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے 30 میں سے 27 اراکین استعفوں کی تصدیق کے لئے پنجاب اسمبلی پہنچ گئے۔
تحریک انصاف پنچاب کے صدر میاں محمودالرشید کی قیادت میں استعفوں کی تصدیق کے لئے پارٹی کے اراکین اسمبلی ایم پی اے ویٹنگ روم میں پہنچ گئے۔
جہاں آج سہہ پہر ساڑھے تین بجے تک انہیں استعفوں کی تصدیق کا عمل مکمل کرانا ہے جبکہ اسپیکر رانا مشہود نے سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثنااللہ کو مشاورت کے لئے بلا لیا اور تحریک انصاف کے اراکین کو ہدایت کی ہے کہ وہ علیحدہ علیحدہ اسپیکر کے چیمبر میں آکر انٹرویو دیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے صوبائی صدر نے اسپیکر کے پاس الگ الگ جانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ استعفوں کی تصدیق کے لئے تمام ارکان اکھٹے جائیں گے۔
تحریک انصاف کی خاتون ایم پی اے نگہت انتصار بھٹی نے استعفیٰ دینے سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ 30 ارکان میں سے 27 اسمبلی پہنچ چکے ہیں اور مزید 2 ارکان کچھ دیر میں اسمبلی پہنچ جائیں گے۔