پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں پر قانون کے مطابق فیصلہ کروں گا، ایاز صادق

 Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ حاضر نہ ہونے والے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے بارے میں وہ قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے۔

سیاسی جرگے کے ارکان سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جتنی مہلت وہ اس معاملے میں دے سکتے تھے، دے چکے،اب مزید کی گنجائش نہیں۔