تحریک انصاف کے ارکان کو الگ الگ بلایا ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

Ayaz Sadiq

Ayaz Sadiq

اسلام آباد (جیوڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو الگ الگ بلایا ہے، رولز کے مطابق استعفوں کی تصدیق کروں گا۔ ایاز صادق کا مزید کہنا ہے۔

کہ سراج الحق سے کہا ہےکہ جتنی گنجائش دے سکتا تھا، دے دی، جمعرات تک وقت ہے، جرگے نے تحریک انصاف سے جوبات کرنی ہے، کر لے۔ انہوں نے عمران خان سے اپیل کی کہ وہ قومی اسمبلی میں آئیں اور استعفے واپس لیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرکٹر ہیں، بیٹنگ اور بولنگ میدان میں ہو سکتی ہے۔

جبکہ انتخابی اصلاحات قومی اسمبلی میں ہو سکتی ہیں۔ اسپیکر اسمبلی کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے 25 ارکان کوخط لکھے، 5 کےغلط استعفے انہیں واپس بھجوا دیے، تحریک انصاف کے استعفے 18 اگست سے منظور کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں نےہر طرح سے رائے لی ہے،اس معاملے کو غیر معینہ مدت تک نہیں چھوڑ سکتا۔