تحریک انصاف کا مشرق وسطیٰ فوج بھیجنے کی مخالفت کا فیصلہ

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس عمران خان کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔

اجلاس میں مشترکہ اجلاس کے دوران تحریک انصاف کی پارلیمنٹ میں واپسی پر احتجاج اور وزیر دفاع کے بیان کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیا کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں مشرق وسطیٰ فوج بھیجنے کی مخالفت کا فیصلہ کیا ہے ۔ تحریک انصاف کا موقف ہے کہ مشرق وسطیٰ فوج بھیجنے کی بجائے پاکستان ثالثی کا کردار ادا کرے۔