پی ٹی آئی کا رمضان کے بعد 2 ہفتوں میں پارٹی الیکشن کرانے کا فیصلہ

PTI

PTI

اسلام آباد (جیوڈیسک) سنیٹر نعمان وزیر کی سربراہی میں پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں پارٹی الیکشن ماہ رمضان کے بعد دو ہفتوں کے اندر کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف الیکشن کمیشن کے ترجمان فرخ ڈال کا کہنا ہے کہ کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن میں اوورسیز پاکستانیوں کو بھی ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ کوئی سیاسی پارٹی اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دے رہی ہے۔

انٹرا پارٹی انتخابات الیکشن کمیشن آف پاکستان کی موجودہ حلقہ بندیوں کے مطابق کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ میونسپل کمیٹی، میونسپل کارپوریشن، یونین کونسلز اور وارڈز میں بھی الیکشن ہوں گے۔ خیبر پختونخوا میں ویلیج کونسلز اور نیبر کونسلزکی سطح تک انتخابات کروائے جائیں گے۔